کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی گلبرگ، ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز ڈسٹرکٹ سینٹرل شریک ہوئے۔
کور کمانڈرز کانفرنس: بھارتی پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں پر اتفاق، شہداء کو خراجِ عقیدت
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم و وہیکل کرائم کے اعداد و شمار اور پیش رفت پر اپ ڈیٹ حاصل کی۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ اسٹریٹ کرائم اور وہیکل کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ٹیکنیکل بنیادوں پر مؤثر کارروائیاں کریں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
انہوں نے اشتہاری و مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری، ملزمان سے معیاری تفتیش کو یقینی بنانے، اور شاہین فورس کو اسٹریٹ کرائم کے انسداد کے لیے مؤثر طور پر استعمال کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں، ایس ایس پی نے منشیات فروشوں کے خلاف تمام تھانوں میں کارروائیاں تیز کرنے اور زیرو ٹالرینس پالیسی کو ہر سطح پر لاگو کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی ترجمان کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

