ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، E-ٹکٹنگ ایپ، شکایتی مراکز اور شہری آگاہی مہم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے تمام ایس ایس پیز، ڈی ایس پی آپریشن/سیکیورٹی سعید احمد، ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن کاشف ندیم، ایکسیڈنٹ برانچ انچارج سب انسپکٹر رائے اکمل، موبائل ایپ کمپنی about Xtreme کے سربراہ امیم صاحب، ایڈورٹائزمنٹ کمپنی کے نمائندہ سلمان منصور اور FM88.6 سندھ پولیس کے حکام شریک ہوئے۔

لیاری بلڈنگ سانحہ: عمارت کا اصل پلاٹ نمبر مختلف نکلا، مخدوش اور غیرقانونی تعمیر کا انکشاف — سعید غنی

اجلاس کا بنیادی مقصد E-ٹکٹنگ کے نظام کو مؤثر بنانا، ٹریفک مینجمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، اور شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک نئی ایکسیڈنٹ اینالیسس موبائل ایپ متعارف کرا رہی ہے، جس کے فیچرز پر امیم صاحب نے بریفنگ دی۔ اس ایپ کو این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کی ٹیم کی مشاورت سے جلد باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں شہری ٹریفک سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے۔ ان مراکز پر تجربہ کار افسران کی تعیناتی ہوگی اور شہری اپنی شکایات کا آن لائن اسٹیٹس بھی چیک کر سکیں گے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو قانونی طور پر مکمل کریں، اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مقرر کردہ سائز کی نمبر پلیٹس اپنی گاڑیوں پر لازمی آویزاں کریں۔ رجسٹریشن کا عمل نادرا مراکز یا ای سہولت شاپس سے بھی مکمل کرایا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت دی کہ ایڈورٹائزمنٹ کمپنی، FM88.6 اور سندھ پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم E-ٹکٹنگ سسٹم کی بھرپور تشہیر کریں تاکہ شہریوں کو مکمل آگاہی دی جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ایک محفوظ و منظم ٹریفک نظام کے قیام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!