لیاری کے پانی و سیوریج مسائل کے حل کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت لیاری میں فراہمی و نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی، سی او او انجینئر اسد اللہ خان سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور لیاری کی تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کا بڑا اقدام، سیکٹر 11-B میں نئی سیوریج لائن کی تنصیب شروع

اجلاس کا مقصد لیاری کے شہریوں کو درپیش پانی اور سیوریج کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا اور فوری عملی اقدامات کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اس دوران تمام یوسی چیئرمینز نے اپنے علاقوں میں پانی کی قلت اور نکاسی آب کے نظام کی خرابی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔

میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ لیاری کے عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام جاری منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کیا جائے اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے فوری حل کو افسران اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

اجلاس کے اختتام پر واٹر کارپوریشن حکام نے یقین دہانی کرائی کہ لیاری کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 07 09 at 7.43.54 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 09 at 7.43.55 PM WhatsApp Image 2025 07 09 at 7.43.55 PM 1

62 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری کے پانی و سیوریج مسائل کے حل کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!