بن قاسم پولیس نے اسٹیل ملز کنٹری کلب روڈ پر خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تانبہ چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن 3 ملزمان گرفتار 1 کروڑ 86 لاکھ کی منشیات برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قیمتی دھاتوں، لوہے، اسکریپ اور تانبے کی چوری میں ملوث تھے، جو مختلف صنعتی علاقوں اور خاص طور پر پاکستان اسٹیل ملز کے اطراف سے قیمتی سامان چوری کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران چوری شدہ تانبے کے کئی بنڈل برآمد کیے گئے، جنہیں ملزمان چوری کے بعد فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

