وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پولیس افسران کی رینکنگ تقریب بی پی ایس 20 اور 21 میں ترقی پانے والوں کو رینک پہنائے گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں بی پی ایس 20 اور 21 میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک پہنائے گئے۔
سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد خطے میں سفارتی رابطے تیز

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو اپنے دستِ مبارک سے رینک لگائے، جبکہ تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی شریک تھے، جنہوں نے فخر اور مسرت کے جذبات کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ذوالفقار لاڑک، شرجیل کھرل، آزاد خان اور اقبال دارا شامل ہیں، جنہیں ایڈیشنل آئی جی کے رینک دیے گئے۔

جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں جنید شیخ، عمران شوکت، عباس رضوی، شیراز نظیر، شوکت کھیتران اور شاد ابن مسیح شامل ہیں، جنہیں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا:

“یہ صرف ترقی نہیں، بلکہ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہے۔ ہم آپ سے دیانت داری، محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسے مثالی بنایا جائے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ

“یہ مقام 20 سے 22 سالہ سروس کے بعد حاصل ہوتا ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے۔”

وزیراعلیٰ نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ جذبے سے نبھائیں گے۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بھی افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس قیادت میں نئی توانائی آئے گی اور عوام کا اعتماد مزید بحال ہوگا۔

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پولیس افسران کی رینکنگ تقریب بی پی ایس 20 اور 21 میں ترقی پانے والوں کو رینک پہنائے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!