عمران اشرف کا شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل وہی ڈھونڈنا شروع کردیں

معروف اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف حال ہی میں پروگرام ’مذاق رات‘ کی میزبانی کے دوران اُس وقت چونک گئے جب ایک مداح نے ان سے دوبارہ شادی سے متعلق براہِ راست سوال کر لیا۔
راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ

مداح نے نہایت سادگی سے پوچھا: "آپ سب کو ہنساتے ہیں، لیکن آپ کی زندگی میں کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔ کیا آپ کا دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ ہے؟”

سوال سن کر عمران اشرف پہلے حیرت زدہ ہوئے، پھر مسکراتے ہوئے جواب دیا: "کیا میں آپ کو خوش نظر نہیں آتا؟”

مداح کے اصرار پر عمران اشرف نے ہنستے ہوئے کہا: "اچھا، تو پھر وہی ڈھونڈنا شروع کر دیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے طے کردہ معاملات ہیں، جب نصیب میں ہوگا تب ہو جائے گا، تاہم انہوں نے اپنی ذات کے بجائے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے 2018 میں سابق ماڈل کرن اشفاق سے شادی کی تھی، اور 2020 میں ان کے ہاں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی، اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی، جب کہ عمران اشرف نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی۔

اپریل 2024 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بیٹے روہان کی سالگرہ کی تقریب مشترکہ طور پر منائی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مثبت تعلقات کو سراہا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عمران اشرف کا شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل وہی ڈھونڈنا شروع کردیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!