ہارون بلور کی بیوہ سمر بلور مسلم لیگ ن میں شامل مخصوص نشست پر ایم پی اے بنائے جانے کا امکان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو سمر بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
بحیرہ احمر میں ایک ہی دن میں دو ڈرون حملے دو جہاز نشانہ آٹھ افراد جاں بحق

سمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سمر بلور کا تعلق بلور خاندان سے ہے جو پاکستان کی سیاست میں قربانی، ثابت قدمی اور جمہوریت پسندی کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 10 جولائی 2018 کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خودکش حملے میں سمر بلور کے شوہر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق دھماکا رات 11 بجے کے قریب ہارون بلور کی ایک کارنر میٹنگ کے دوران ہوا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

قبل ازیں، ہارون بلور کے والد اور اے این پی کے سینئر رہنما بشیر احمد بلور بھی دسمبر 2012 میں ایک خودکش دھماکے میں شہید ہو چکے ہیں۔ اس سانحے کے بعد بلور خاندان کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا قربانی دینے والا خاندان سمجھا جاتا ہے، جنہوں نے عوامی خدمت اور جمہوریت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

سمر بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خیبرپختونخوا میں پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ان کی شمولیت سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں نئی طاقت ملے گی بلکہ بلور خاندان کی سیاسی وراثت بھی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ہارون بلور کی بیوہ سمر بلور مسلم لیگ ن میں شامل مخصوص نشست پر ایم پی اے بنائے جانے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!