شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے خاتون جاں بحق متعدد زخمی علاقے میں خوف و ہراس

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دو مبینہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
چیلسی نے فلومینینس کو شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی مکان پر کیا گیا۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرون کافی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنانا ممکن نہ ہو سکا۔ واقعے میں جاں بحق خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں بھی شمالی وزیرستان کے علاقے ہرمز میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور خواتین زخمی ہو گئی تھیں، جس پر خیبرپختونخوا کے وزیرِ ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی صوبائی اسمبلی میں اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی یا آپریشن شہری آبادی سے دور رکھا جائے تاکہ بے گناہ شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے واقعے پر دھرنا دینے والے مقامی افراد سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ذمہ داران کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے اس وقت متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

دوسری جانب 21 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 19 مئی کو میر علی میں پیش آنے والے مبینہ ڈرون حملے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہ، فتنہ الخوارج، ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ادارے کا مؤقف تھا کہ فورسز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کی حفاظت کر رہی ہیں اور ایسے الزامات سے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

One thought on “شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے خاتون جاں بحق متعدد زخمی علاقے میں خوف و ہراس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!