سندھ حکومت کی کرپشن اور ایس بی سی اے کی نااہلی نے کراچی کو کھنڈر بنادیا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور دیگر شہری اداروں کی نااہلی و کرپشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ہر تباہی کا ذمہ دار یہ کرپٹ نظام ہے، جس نے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔
Wednesday, 9th July 2025

انہوں نے کہا کہ لیاری بغدادی میں حالیہ افسوسناک واقعہ، جہاں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 کی حالت نہایت خطرناک ہے، مگر ایس بی سی اے نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

منعم ظفر خان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 5 سالوں میں 1 لاکھ سے زائد غیر قانونی عمارتیں 40 سے 60 گز کی زمین پر تعمیر کی گئیں جن کی منظوریوں میں رشوت اور کرپشن کا عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے میں ایس بی سی اے نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، اور سرکاری سرپرستی میں غیر قانونی عمارتوں کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ جما رکھا ہے اور اربوں روپے کی بولیاں اداروں کے اندر چل رہی ہیں، مگر عوام کی کوئی شنوائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کی جبری تبدیلی، جرمانوں اور چالان کی آڑ میں کرپشن کا نیا بازار گرم کیا گیا ہے، حالانکہ کراچی میں بنیادی سہولیات جیسا کہ صاف پانی، بہتر سڑکیں، اور ماس ٹرانزٹ موجود نہیں۔

انہوں نے شرجیل انعام میمن کے بیان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ متاثرین کو متبادل دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری نہیں، اور کہا کہ اگر حکومت یہ کام نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟

منعم ظفر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آئندہ تین ہفتوں میں یونین کونسل کی سطح پر "حق دو کراچی” کنونشن منعقد کرے گی، جس میں عوام کو منظم کر کے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما زاہد عسکری، نجیب ایوبی، عمران زاہد، اور صہیب احمد بھی موجود تھے

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی کرپشن اور ایس بی سی اے کی نااہلی نے کراچی کو کھنڈر بنادیا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!