کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس جنید غفار سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد
حلف برداری کی یہ تاریخی تقریب پہلی مرتبہ اُس مقام پر منعقد ہوئی جہاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پہلے گورنر جنرل کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق، معاز محبوب، اسلم پرویز، عامر صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر ترکیہ، یو اے ای، عمان، بحرین، عراق، جاپان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز بھی موجود تھے۔
سندھ ہائی کورٹ بار، وکلاء، ججز، آئی جی سندھ، معروف بزنس مین، اور شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی اور نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کی۔