ملیر پولیس کی بڑی کارروائی: ٹپال چائے کنٹینر لوٹنے والا ملزم گرفتار، 6 لاکھ روپے اور وارداتی گاڑی برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن (پی ایس پی) کی سربراہی میں انویسٹیگیشن پولیس ضلع ملیر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر ٹپال چائے کا کنٹینر چھیننے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سینٹرز کی ترقیاتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کا اعلان

تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے ایس آئی او کی زیر نگرانی، مقدمہ نمبر 718/24 بجرم دفعات 392/397/34 کے تحت تفتیشی افسر نے تکنیکی اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب ولد شیر زمان کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے ٹپال چائے کی پتی سے بھرا کنٹینر نمبر TMK-825 اسلحہ کے زور پر چھینا تھا، جس کا خالی کنٹینر نادرن بائی پاس منگھو پیر کے قریب سے برآمد ہوا تھا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں لوٹے گئے مال کی مد میں 6 لاکھ روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی ہنڈا سوک گاڑی (ماڈل 2021، رجسٹریشن نمبر BUD-366) بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!