پاکستان کوسٹ گارڈز کی فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس شامل، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کارکردگی پر خراجِ تحسین

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے دو نئی RHIB بوٹس کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔

فرئیر پولیس کی کامیاب کارروائی عادی موٹر سائیکل چور گرفتار

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابلِ تعریف فورس ہے، جس نے سمگلنگ، منشیات، غیر قانونی تارکین وطن اور اینٹی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا اور انسانی سمگلنگ و منشیات کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس کی شمولیت سے ادارے کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے سمندری نگرانی اور بروقت کارروائی مزید مؤثر بنائی جا سکے گی۔

تقریب میں محسن نقوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس شامل، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کارکردگی پر خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!