محرم الحرام کے دوران شاندار سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ کی پولیس اور عوام کو شاباش

کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات پر سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری: تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے تمام شعبہ جات، افسران اور جوان یوم عاشور تک مسلسل مستعد اور متحرک رہے اور انہوں نے سیکیورٹی و انتظامی امور کو انتہائی ذمہ داری، محنت اور لگن سے بطریقِ احسن سرانجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجالس، جلوسوں اور مذہبی تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی کلیئرنس، ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے، جن میں جدید ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی اور لوکل انٹیلیجنس کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔

غلام نبی میمن نے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ، اکابرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کے بھرپور اشتراک نے پرامن محرم کو ممکن بنایا۔

آئی جی سندھ نے شہریوں کے پولیس پر اعتماد، تعاون اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔

انہوں نے سندھ پولیس کے تمام یونٹس بشمول ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ایس ایس یو، آر آر ایف، ایس پی یو، سی ٹی ڈی، سی آئی اے، اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، ٹریننگ سینٹرز اور دیگر اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط کوششوں سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ممکن ہوا۔

آئی جی سندھ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ ان تمام کوششوں سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ ملا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام کے دوران شاندار سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ کی پولیس اور عوام کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!