محرم الحرام: ضلع ساؤتھ پولیس کا جلوسوں کے روٹس پر مؤثر کومبنگ و سرچ آپریشن

کراچی: محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے مرکزی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف مؤثر کومبنگ و سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

یوم عاشور قربانی، حق گوئی اور عزم کا دن ہے، صدر آصف علی زرداری

ترجمان پولیس کے مطابق یہ آپریشنز ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں، ایس ایچ اوز، متعلقہ نفری، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور انٹیلیجنس اسٹاف کی شمولیت سے انجام دیے جا رہے ہیں۔

پولیس ٹیمیں حساس مقامات، جلوس کے راستوں، چائے خانوں، مسافر خانوں، ہوٹلز اور بس اڈوں میں باریک بینی سے تلاشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ مشتبہ افراد کو جدید تلاش ڈیوائسز کی مدد سے چیک کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ جنرل ہولڈ اپ اور ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کے کوائف کی جانچ کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیکنگ اور گشت کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ سیکیورٹی اقدامات ایس ایس پی ساؤتھ جناب مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام: ضلع ساؤتھ پولیس کا جلوسوں کے روٹس پر مؤثر کومبنگ و سرچ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!