کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پرسنل سیکریٹری جنید سلیم المعروف جیڈی نے لیاری کے علاقے بغدادی کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں صبح کے وقت رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری تھیں۔
بھارت کی جنگی تیاریوں پر تشویش پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے دفتر خارجہ
جنید سلیم نے موقع پر موجود ریسکیو ٹیموں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی قیادت سے صورتحال کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملبے تلے پھنسے افراد کو فوری طور پر نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ریسکیو کام میں مزید تیزی لائی جائے۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے امدادی سرگرمیوں میں سستی پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا، جس پر جنید سلیم نے یقین دہانی کروائی کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

