وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علییف کی ملاقات باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس کی بہترین میزبانی پر صدر علییف کو مبارکباد دی اور آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
بارشوں کے مثبت اثرات ڈیمز بھرنے لگے پانی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کی حمایت پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری سرمایہ کاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علییف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علییف کی ملاقات باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!