لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، 6 زخمی، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

کراچی کے علاقے لیاری میں المناک واقعہ، بغدادی کے قریب واقع پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے منہدم ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اداروں نے اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایس ٹی 19 شادمان ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف کے ڈی اے کی کریک ڈاؤن، سرکاری اراضی خالی کروائی جائے

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے اور ملبے تلے متعدد افراد کے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال کراچی منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

گرنے والی عمارت میں چھ خاندان مقیم تھے، جبکہ متصل عمارتوں کو بھی متاثر ہونے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، تاہم تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش کے باعث ہیوی مشینری کو جائے حادثہ تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں لائی گئی ایک 40 سالہ خاتون کے جسم پر متعدد فریکچر اور زخم پائے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس، رینجرز، ریسکیو ٹیمیں اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی ہے کہ تمام دستیاب وسائل استعمال کر کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جائے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ گورنر سندھ نے متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، 6 زخمی، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!