ایس ٹی 19 شادمان ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف کے ڈی اے کی کریک ڈاؤن، سرکاری اراضی خالی کروائی جائے

کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ایس ٹی 19 نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن میں غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ کے ڈی اے انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور ایس ایس پی سینٹرل کو باضابطہ درخواست دے کر سرکاری اراضی واگزار کروانے میں تعاون طلب کیا ہے۔

کیپٹن ایمان کا ویڈیو کلپ وائرل، فوج میں خود احتسابی کے جذبے کو اجاگر کیا

ذرائع کے مطابق، سرفرازالدین ولد محمد رفیق، اختر اور دیگر افراد نے اس پلاٹ پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا تھا، جس کے خلاف تھانہ شارع نور جہاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کے ڈی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی جاری ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے سخت ایکشن اور فوری واگزراری کے مطالبے بھی تیز کر دیے ہیں تاکہ سرکاری زمین اصلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے دستیاب ہو سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 03 at 11.23.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 03 at 11.23.23 PM 2 WhatsApp Image 2025 07 03 at 11.23.23 PM 3
53 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ٹی 19 شادمان ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف کے ڈی اے کی کریک ڈاؤن، سرکاری اراضی خالی کروائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!