نمبر پلیٹس کی اچانک تبدیلی مہم نے شہریوں میں اضطراب بڑھا دیا، شہری حقوق کمیٹی کی رہنمائی کا مطالبہ

کراچی (کرائم اینڈ سیکورٹی ڈیسک): کراچی میں نمبر پلیٹس کی اچانک تبدیلی کی مہم نے عوام میں شدید اضطراب پھیلا دیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں اور شہریوں کے مابین محاذ آرائی، تکرار اور گالم گلوچ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری پولیس اہلکاروں سے الجھ رہے ہیں اور انہیں جرمانے یا ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی تعارفی میٹنگ، محرم الحرام انتظامات کی ضروری ہدایات

شہری حقوق کمیٹی کے صدر شکیل قاسمی نے اس رویے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا:

“اگر حکومت کو نمبر پلیٹس تبدیل کروانی ہیں تو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے۔ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنا ظلم ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

“بغیر پیشگی اطلاع یا مناسب آگاہی کے شہریوں کو روکنا، جرمانہ کرنا یا بدسلوکی کرنا غیر قانونی اور عوامی استحصال کے مترادف ہے۔”

مطالبات:

  • نمبر پلیٹس کی تبدیلی رضاکارانہ اور مفت کی جائے

  • ٹریفک اہلکاروں کو خوش اخلاقی کی تربیت دی جائے

  • رشوت، سختی اور زیادتی کی شکایات پر فوری ایکشن

  • پالیسی سازی میں شہریوں کو اعتماد میں لیا جائے

شکیل قاسمی نے خبردار کیا کہ سختی اور زبردستی کے رویے سے حکومت اور عوام کے درمیان بداعتمادی جنم لے سکتی ہے، اور عوامی عزتِ نفس کو محفوظ رکھنے کے لیے شفاف، عوام دوست ٹریفک نظام ناگزیر ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نمبر پلیٹس کی اچانک تبدیلی مہم نے شہریوں میں اضطراب بڑھا دیا، شہری حقوق کمیٹی کی رہنمائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!