کراچی (اسٹاف رپورٹر): ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ نے حالیہ طور پر ضلع ٹریفک ساؤتھ کا چارج سنبھال لیا ہے اور تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں تمام ڈی ایس پیز ٹریفک ساؤتھ، سیکشن آفیسرز، ریکارڈ کیپرز اور دفتر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر دفتر اسٹاف اور افسران نے نئے ایس ایس پی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ نے ڈی ایس پیز اور سیکشن آفیسرز کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں، جن میں جلوسوں کے روٹس پر بھی خصوصی توجہ شامل ہے۔
انہوں نے تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں، تاکہ شہری بلا تکلیف اپنے کاموں اور گھروں تک باآسانی پہنچ سکیں۔
ایس ایس پی نے کہا:
"آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس”
