ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے محرم الحرام کے سلسلے میں کھارادر میں واقع حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور مرکزی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Garbage Tax in Karachi: K-Electric Adds KMC Charges in Electricity Bills | Karachi Waste Crisis

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو سیکیورٹی پلان پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور تمام افسران و اہلکار چوکنا اور الرٹ رہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور واک تھرو گیٹس کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!