کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کراچی نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1447 ہجری (4، 5 اور 6 جولائی 2025) کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک مکمل بند رہے گا۔
سعیدآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار—نشے کے جھگڑے پر محمد شاکر کا قتل
ضلع سینٹرل کے متبادل راستے:
-
ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، گارڈن کے راستے اپنی منزل کو جا سکتے ہیں۔
-
لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے دائیں لسبیلہ اور بائیں ٹرن لے کر سینٹرل جیل (مارٹن روڈ) جا سکتے ہیں۔
-
حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانیوالے کشمیر روڈ، سوسائٹی سگنل اور نشتر روڈ سے گزر سکتے ہیں۔
ضلع ایسٹ کے متبادل راستے:
-
شاہراہ فیصل سے نمائش آنے والے سوسائٹی سگنل سے دائیں کشمیر روڈ استعمال کریں۔
-
جمشید روڈ سے گرومندر کی طرف آنے والے بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار استعمال کریں۔
ضلع ساؤتھ کے متبادل راستے:
-
چڑیا گھر، گارڈن سے آنے والے انکل سریا، گل پلازہ، کوسٹ گارڈ اور ہولی فیملی اسپتال کے ذریعے منزل تک پہنچیں۔
ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ:
-
سپر ہائی وے / گلبرگ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ، ماڑی پور جائے گی۔
-
نیشنل ہائی وے سے آنیوالی ہیوی ٹریفک راشد منہاس، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر، ناظم آباد کے راستے ماڑی پور جا سکے گی۔
شرکاء جلوس کے لیے داخلہ راستے:
-
ناظم آباد → لسبیلہ → گارڈن جماعت خانہ → سولجر بازار → نمائش
-
لیاقت آباد → تین ہٹی → جہانگیر روڈ → گرومندر → نمائش
-
سوسائٹی لائٹ سگنل → نمائش
-
گلستان جوہر / گلشن اقبال → یونیورسٹی روڈ → پرانی سبزی منڈی → کشمیر روڈ → نمائش
نیاز / سبیل والی گاڑیاں:
جلوس میں شامل تمام سبیل، تبرک اور نیاز تقسیم کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ صرف ٹاور / میمن مسجد سے ہوگا۔
نوٹ:
ایم اے جناح روڈ پر صرف وہی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی جن کی ونڈ اسکرین پر جلوس میں شرکت کا خصوصی اسٹیکر لگا ہوگا۔
