کراچی میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 35 سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 11 اڈے ختم

کراچی (رپورٹ: کرائم ڈیسک) کراچی میں منشیات کے خلاف قائم ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کی گئی مجموعی کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 35 سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق ان میں 3 منشیات فروش مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس و رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کیلئے سخت پیغام

ٹاسک فورس کی سربراہی میں کارروائیاں پیر آباد، مشکی پاڑہ، نیو کراچی، خمیسو گوٹھ، مومن آباد، فقیر کالونی اور پاک کالونی جہان آباد سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ اس دوران 11 سے زائد منشیات کے منظم اڈے مسمار کیے گئے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران 11 کلوگرام سے زائد چرس، ہیروئن، آئس کرسٹل، شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سربراہ ٹاسک فورس کے مطابق جہان آباد اور مشکی پاڑہ کی کچی آبادیوں میں منشیات کے بڑے اڈے قائم تھے، جن تک پہنچنے میں سڑکوں کی خراب حالت کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم نئی حکمت عملی کے تحت کامیاب آپریشن کر کے ان اڈوں کو ختم کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر تحفظ دینے والے 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اور انکوائری کے بعد انہیں نوکری سے برطرف بھی کیا جائے گا۔

ٹاسک فورس کی یہ کارروائیاں شہر میں منشیات کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا اور شہر کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 35 سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 11 اڈے ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!