صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا سرپرائز دورہ، قیدیوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا اچانک دورہ کیا اور جیل انتظامات، قیدیوں کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 4 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا سپلائرز گرفتار

علی حسن زرداری نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جیل میں قائم فلاحی ادارے کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے علاج و معالجے، کھانے پینے اور دیگر سہولیات سے متعلق براہِ راست قیدیوں سے معلومات حاصل کیں۔

وزیر جیل خانہ جات نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے جیل سیکیورٹی و فرائض کی ادائیگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے صوبائی وزیر کو جیل کے انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

دورے کے دوران علی حسن زرداری نے قیدیوں سے ملاقات کے لیے آئے ورثا و عام شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے جیل میں قید پکے اور کچے قیدیوں سے الگ الگ ملاقات کی اور پولیس رویے، رشوت، کھانے کی فراہمی اور طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

قیدیوں نے وزیر کو بتایا کہ انہیں جیل میں بہتر کھانا، علاج معالجہ اور مناسب رویہ میسر ہے، اور کسی قسم کی بدسلوکی یا شکایت درپیش نہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت جیلوں کو اصلاح گھر بنانے کے وژن پر گامزن ہے۔ قیدیوں سے کسی قسم کی زیادتی، کوتاہی یا بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی بنیادوں پر سلوک رکھا جائے اور اصلاحی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

One thought on “صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا سرپرائز دورہ، قیدیوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!