موچکو پولیس کی کارروائی: گٹکا/ماوا فروش گرفتار، مضر صحت اشیاء اور گاڑی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کی تھانہ موچکو پولیس نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی مین حب ریور روڈ مشرف کٹ موچکو کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے مشکوک کار کو چیکنگ کے لیے روکا۔

محرم الحرام، مذہبی ہم آہنگی اور امن کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے کرام سے اہم ملاقات

تلاشی کے دوران گاڑی سے دو شاپرز میں 30 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں، ایک پیکٹ آداب انڈین گٹکا، ایک موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس نے موقع پر موجود کار نمبری BRG-823 کو قبضے میں لے لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عرفان احمد مندرہ ولد سلیمان مندرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں عمل میں آئی۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ ملزمان و سپلائی چین کا سراغ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!