محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان، امن و امان یقینی بنانے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے محرم الحرام 2025 کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7، 8، 9 محرم اور یوم عاشور کو انتہائی محفوظ اور پرامن بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر، مگر محرومیوں کا شکار ہے، منعم ظفر خان

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات کو پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے باہمی اشتراک سے مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ سیکیورٹی حکمت عملی کو ہر سطح پر نافذالعمل بنایا جائے گا اور تمام چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر حفاظتی حصار قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو منظم انداز میں ترتیب دیا جائے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز محرم سیکیورٹی اہداف و ترجیحات پر خود فوکس رکھیں اور محرم الحرام کنٹی جینسی پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام، اکابرین اور دیگر معزز مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی پلان میں آن بورڈ لیا جائے گا تاکہ بین المسالک ہم آہنگی، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ اس ضمن میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیگر مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات اور دیگر اجتماعات کی فہرست کے مطابق سیکیورٹی کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ محرم کا مہینہ مکمل امن اور سکون کے ساتھ گزرے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان، امن و امان یقینی بنانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!