کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر، مگر محرومیوں کا شکار ہے، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر بن گیا ہے، مگر اس کے باوجود کراچی کے ساتھ سوتیلا سلوک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے صرف ایک دن میں ایک کھرب 84 کروڑ روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کرایا، جو اس کے معاشی حب ہونے کا واضح ثبوت ہے، مگر شہر کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔

لیورپول کے اسٹار ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق شادی کے صرف دو ہفتے بعد المیہ

منعم ظفر خان نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کے فور منصوبے کے لیے صرف 3.2 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے 40 ارب روپے درکار تھے۔ حیرت انگیز طور پر وفاقی حکومت میں شامل مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔

انہوں نے بتایا کہ 26 ارب روپے کا منصوبہ اب 200 ارب روپے کی لاگت تک پہنچ چکا ہے۔ سندھ حکومت کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے لیے 1.6 بلین ڈالر کی رقم ملی، جو چار مراحل میں تقسیم ہوگی۔ لیکن اس کے باوجود کراچی کو پانی کی ترسیل اور سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے۔

منعم ظفر خان نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر سندھ حکومت کے مکمل کنٹرول پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب نالوں کی صفائی نہ کروانے کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ صرف میئر کے ماتحت ہے، کسی ٹاؤن کو جوابدہ نہیں، اور اس میں کرپشن کی ایک زنجیر ہے جو بلاول ہاؤس تک جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 17 برس میں صرف 300 بسیں لائی گئیں، اور ہر تین ماہ بعد صرف اعلانات کیے جاتے ہیں کہ 50 بسوں کا اضافہ ہوگا۔ شہر کو ماس ٹرانزٹ، لائٹ ٹرین، اور سرکلر ریلوے کی اشد ضرورت ہے، لیکن کوئی انتظام موجود نہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں گزشتہ دو ماہ میں 52 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، اور شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ غلام آمین میمن کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت دیے بغیر جرمانے اور دھمکیاں غیر مناسب ہیں۔ گزشتہ پانچ ماہ میں 120 افراد ہیوی ٹریفک حادثات میں جان سے جا چکے ہیں، جبکہ نادرن بائی پاس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، سڑکیں خستہ اور زیبرا کراسنگ نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا مشاورتی عمل جاری ہے، شہر کے ہر ضلع میں دفاتر قائم کیے جائیں گے، اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر جماعت اسلامی مقدمات لڑے گی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکریٹری نجیب ایوبی، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و انچارج میڈیا سیل صہیب احمد، نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان و دیگر بھی موجود تھے۔

One thought on “کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر، مگر محرومیوں کا شکار ہے، منعم ظفر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!