ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار پولیس کارروائی میں اسلحہ نقدی و موبائل فونز برآمد

ایسٹ زون کے تھانہ سچل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پیٹرول بم نے عوام کی کمر توڑ دی فارم 47 حکومت کا ایک اور ظالمانہ وار راجہ اظہر

ترجمان پولیس کے مطابق، چند روز قبل سپر ہائی وے کے قریب واقعے میں ملزمان نے شہری مرزا احمد ولد مرزا ظفر کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا اور اس کا موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ بس اڈا کے قریب سے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل ولد محمد اکرم، ذاکر ولد علاؤالدین، اور امان حسین ولد گدا حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، دورانِ تفتیش ملزمان نے تھانہ سچل اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار پولیس کارروائی میں اسلحہ نقدی و موبائل فونز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!