الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدواروں کی واپسی کے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں 24 اور 29 جولائی 2024 کو جاری کیے گئے وہ نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں جن کے تحت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر جیتنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
باجوڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر بم حملہ 5 افراد شہید، 11 زخمی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واپسی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشنز کی واپسی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کی تھیں۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں 12 جولائی 2024 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جب کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

اس فیصلے کے بعد قومی سیاست میں اہم موڑ سامنے آیا ہے، جس کے تحت پی ٹی آئی کے جنرل نشستوں پر کامیاب ارکانِ اسمبلی کی حیثیت بحال ہو گئی ہے، جبکہ مخصوص نشستوں پر اب بھی قانونی ابہام برقرار ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے امیدواروں کی واپسی کے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!