ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع ساؤتھ مہظور علی کی زیر صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تھانہ جاتی کارکردگی، مقدمات کی پیش رفت، گرفتاریاں اور زیرِ تفتیش کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محرم الحرام: تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم، جلوس و مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری

ایس ایس پی ساؤتھ نے افسران کو اعلیٰ حکام کی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل برانچ کی فراہم کردہ کیٹیگری A، B اور C کی فہرستوں کی بنیاد پر فوری اور ٹھوس کارروائی کی ہدایت کی، خصوصاً تعلیمی اداروں کے اطراف موجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا۔

گٹکا، ماوا اور دیگر مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی کرنے کی بھی سختی سے تاکید کی گئی۔

ایس ایس پی مہظور علی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں لاپروائی برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!