کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز جنید عالم خان نے سول لائنز کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس کا مقصد عوامی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان بھی موجود تھے۔
محرم الحرام: واٹر کارپوریشن کا غیر معمولی اقدامات کا اعلان، فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کا عزم
دورے کا آغاز سویرا کلب ہاؤسز سے کیا گیا، جہاں کلب کے صدر جاوید جھانگڑا نے پانی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم مسائل اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیے۔
اس موقع پر جنید عالم نے جاوید جھانگڑا کو یقین دلایا کہ شہریوں کے تمام جائز مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایات دی جائیں گی۔
کلب صدر جاوید جھانگڑا نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر جنید عالم کا شکریہ ادا کیا۔