محرم الحرام: واٹر کارپوریشن کا غیر معمولی اقدامات کا اعلان، فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ ادارہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ یوم عاشورہ سے قبل شہر بھر، بالخصوص مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اور غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی: چار روز بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، شہر کو پانی کی فراہمی معمول پر

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، دیگر اعلیٰ افسران اور جعفریہ الائنس کے ضلعی کوآرڈینیٹرز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں، خصوصاً مذہبی مقامات اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل اجاگر کیے اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو پابند کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ، عوامی نمائندوں، مذہبی قائدین اور بالخصوص جعفریہ الائنس سے قریبی رابطہ رکھیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں، خصوصاً عزادارانِ امام حسینؑ کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات مہیا کرنا ادارے کی اخلاقی اور انتظامی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور بروقت تعاون پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام: واٹر کارپوریشن کا غیر معمولی اقدامات کا اعلان، فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!