5 محرم الحرام کا جلوس: تھانہ ملیر سٹی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلے میں 5 محرم کو تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایسٹ پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

ڈی ایس پی ملیر سٹی نے سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کا خود جائزہ لیا، اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے موقع پر موجود فورس کی چیکنگ بھی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق، جلوس کے روٹس پر لیڈی پولیس، اسپیشل برانچ کے افسران، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر سیکیورٹی ادارے تعینات کیے گئے ہیں تاکہ جلوس کے شرکاء کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو فعال رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور مربوط حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.44 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.44 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.45 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.45 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.46 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.46 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.47 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.26.47 PM 1

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!