کراچی والوں کیلئے خوشخبری: یکم جولائی سے 32 مقامات پر پارکنگ بالکل مفت!

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پارکنگ فیس ختم کرنے کے اعلان کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کی حدود میں آنے والی 32 سڑکوں اور تجارتی مقامات پر یکم جولائی 2025 سے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت بغیر کسی فیس کے فراہم کی جائے گی۔

کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر وسطی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، انچولی و الحسن امام بارگاہوں کا دورہ

تفصیلات کے مطابق، کراچی کے مختلف اضلاع میں درج ذیل مقامات پر اب پارکنگ بالکل مفت ہوگی:

ضلع جنوبی (ساؤتھ):

  • جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ، صدر

  • ناز پلازہ تا آمنہ ٹاور (ایم اے جناح روڈ)

  • کوثر میڈیکو تا ایم ڈبلیو ٹاور (ایم اے جناح روڈ)

ضلع کیماڑی:

  • شارجہ مال تا کوہِ نور ہال (ہب ریور روڈ)

  • کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 تا شیل پمپ (ایم اے جناح روڈ)

ضلع وسطی (سینٹرل):

  • ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ

  • لیاقت آباد سپر مارکیٹ تا لیاقت آباد نمبر 10 (ایس ایم توفیق روڈ)

  • چیز سپر اسٹور (شاہراہِ پاکستان)

  • سنٹرم شاپنگ مال (راشد منہاس روڈ)

  • کفایت، اومیگا مال (نارتھ کراچی)

ضلع ملیر و کورنگی:

  • ان اضلاع میں مجموعی طور پر 7 مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی۔

ضلع شرقی (ایسٹ):

  • اس ضلع میں 15 مقامات پر شہری فری پارکنگ سے مستفید ہوں گے۔

دوسری جانب، ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی میں موجود 11 بند وال باؤنڈری پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس بدستور لاگو رہے گی۔

یہ اقدام شہریوں کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.25.18 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.25.19 PM WhatsApp Image 2025 07 01 at 6.25.19 PM 1
63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!