کراچی (کرائم رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اپنی فوری اور مؤثر کارروائی کے ذریعے گھگھر پھاٹک کے قریب شہری سے چھینی گئی گاڑی چند ہی گھنٹوں میں برآمد کر کے شاندار پیش رفت کی۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کا تھانہ ایئرپورٹ کا دورہ، سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ
پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح ملزمان نے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واردات کے دوران شہری کی گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ردعمل دیا اور جدید ٹریکنگ سسٹمز اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کا فوری تعاقب کیا اور مؤثر حکمت عملی کے تحت شہری کی گاڑی کامیابی سے بازیاب کر لی۔ پولیس کے مطابق، برآمد شدہ گاڑی کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متاثرہ شہری کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔