اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کا اغواء برائے تاوان سے بچاؤ کے لیے بس اڈوں اور مساجد میں عوامی آگاہی مہم کا آغاز

کراچی (کرائم رپورٹر) اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کی جانب سے شہریوں کو اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بس اڈوں اور مساجد میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو ان خطرناک چالوں سے بچانا ہے جن کے ذریعے کچے کے علاقوں میں شہریوں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔

محرم الحرام سیکیورٹی پلان: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری کا دورہ، فول پروف اقدامات کی یقین دہانی

ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے شہر کے مختلف بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز اور بس مالکان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مسافروں کو خبردار کریں کہ اگر کوئی انہیں شادی، نوکری، کاروبار یا سستا سامان دینے کا جھانسہ دے کر شکارپور، کشمور، کندکوٹ، گھوٹکی یا سکھر بلائے تو وہ ہرگز وہاں نہ جائیں۔ یہ علاقے حالیہ دنوں میں اغواء کاروں کے لیے پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں، جہاں شہریوں کو بلا کر اغواء کیا جاتا ہے اور بعد ازاں ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان طلب کیا جاتا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے ایس ایچ اوز کی نگرانی میں مختلف مساجد میں اعلانات کروا کر بھی عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی مشتبہ فون کال، پیغام یا دعوت پر ہرگز ان علاقوں کا سفر نہ کریں اور فوراً قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن کو اطلاع دیں۔

ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی نے عوام، ٹرانسپورٹرز اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پیغام کو آگے بڑھائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے اور کوئی معصوم شہری ایسے جرائم کا شکار نہ بنے۔

One thought on “اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کا اغواء برائے تاوان سے بچاؤ کے لیے بس اڈوں اور مساجد میں عوامی آگاہی مہم کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!