کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 جون سے 30 جون تک ہونے والے مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایران سے اظہار یکجہتی، وحدت امت فاؤنڈیشن و اہلسنت رابطہ کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 78.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس اسپیل کے دوران کسی بھی علاقے میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔
دیگر علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل درج ذیل ہے:
-
سعیدی ٹاؤن: 58.0 ملی میٹر
-
گلشنِ حدید: 56.0 ملی میٹر
-
نارتھ کراچی: 45.6 ملی میٹر
-
شارع فیصل (پی اے ایف فیصل بیس): 45.0 ملی میٹر
-
یونیورسٹی روڈ (میٹ کمپلیکس): 39.4 ملی میٹر
-
جناح ٹرمینل: 37.0 ملی میٹر
-
اورنگی ٹاؤن: 35.4 ملی میٹر
-
ڈی ایچ اے فیز 2: 34.3 ملی میٹر
-
ناظم آباد (پاپوش نگر): 31.9 ملی میٹر
-
کراچی ایئرپورٹ: 29.7 ملی میٹر
-
پی اے ایف مسرور بیس (ماڑی پور): 17.0 ملی میٹر
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ اسپیل مون سون سیزن کی ابتدا ہے، آئندہ دنوں میں مزید اسپیل متوقع ہیں۔

