معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغامات میں بھارتی مین اسٹریم میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے زوال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس پرائمری نصاب میں شامل آئی ٹی تعلیمی اداروں کا احتساب ہوگا شزہ فاطمہ
انہوں نے کہا کہ ’’اس زوال میں سب سے بڑا کردار زعفرانی سوچ سے متاثر، جاہل، بے وقوف اور خود پسندی کا شکار مین اسٹریم میڈیا کا ہے، جن میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز سب سے آگے ہیں۔‘‘
پراوین ساہنی نے مزید کہا کہ ’’یہی لوگ اصل غدار وطن ہیں، جو ملک کی بھلائی کے بجائے اس کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان، چین یا کسی دوسرے ملک کا ایجنٹ نہیں ہوں، بلکہ میں ایک ایسا فرد ہوں جو اپنے ملک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔‘‘
اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے نیول اتاشی، کیپٹن شیو کمار نے ’آپریشن سندور‘ میں بھارتی فضائیہ (IAF) کے کردار پر ایک نہایت دلچسپ بیان دیا ہے۔
ساہنی کے مطابق، ’’اس بیان کو درست اور وسیع تناظر میں پیش کیا جانا ضروری ہے، میں اس موضوع پر آج ایک ویڈیو (ہندی زبان میں) جاری کروں گا۔‘‘
پراوین ساہنی کا یہ بیانیہ بھارتی دفاعی و میڈیا اداروں کے کردار پر ایک کھلا سوال اٹھاتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں تنقیدی آوازوں کو اکثر "غداری” سے جوڑ دیا جاتا ہے۔
