اسحٰق ڈار کا اسلام آباد میں خطاب بھارت کی جارحیت اور اسرائیلی مظالم پر شدید ردعمل

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے جو تعلیم، پالیسی سازی اور سفارت کاری میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
Monday, 30th June 2025

انہوں نے عالمی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، اور پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

اسحٰق ڈار نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ’پہلگام فالس فلیگ‘ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی، جس کا پاکستان نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، اور پاکستان اپنے 24 کروڑ عوام کو کسی صورت بھارتی تسلط میں نہیں جانے دے گا۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ مسئلہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کیونکہ اس کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کاربند ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جاری حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسحٰق ڈار نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، لیکن ساتھ ہی اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے خلاف بے مثال بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ جب تک فلسطینیوں کو انصاف نہیں ملے گا، مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسحٰق ڈار کا اسلام آباد میں خطاب بھارت کی جارحیت اور اسرائیلی مظالم پر شدید ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!