پاپوش نگر میں ہوائی فائرنگ سے شہری زخمی، خوشی میں گولی چلانے والا ملزم گرفتار

کراچی — تھانہ پاپوش نگر کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔ واقعہ خیبر محلہ، اشرف نگر، نزد وزیر ہوٹل ندی کنارے پیش آیا جہاں اندھی گولی لگنے سے ملک شبیر احمد ولد ملک بشیر احمد زخمی ہوئے۔ متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اتحاد ٹاؤن میں اقدامِ قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار، ذاتی رنجش کا شاخسانہ

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 162/25، بجرم دفعہ 337H(I)/324 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ پاپوش نگر میں درج کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران انٹیلیجنس ذرائع اور مخبرِ خاص کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزم شفیع اللہ ولد بخت کرم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول اور تین راؤنڈ برآمد کیے گئے، جس پر الگ مقدمہ الزام نمبر 163/25، دفعہ 23-A(i) تحت درج کیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بھائی کی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے مقدمہ الزام نمبر 162/25 میں بھی باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ جیسے غیر ذمہ دارانہ عمل سے انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں، اور اس جرم پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!