کراچی — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے نظارت پول کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محبت خان ولد صفدر علی کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت
ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں، تاکہ اس کے ماضی میں جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے لائے جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔