وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے درمیان طویل عرصے بعد ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم آج چوہدری نثار کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مختصر مگر معنی خیز گفتگو کی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ نے ڈینگی سمیت ویکٹر سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیے

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی، جس پر سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں بیماری کی حالت میں ہیں۔ اس پر وزیراعظم نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے۔”

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ وہ اپنی صحت کی بہتری اور قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا، "آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں”۔ جس پر چوہدری نثار نے ہنستے ہوئے کہا کہ "طبیعت کی خرابی کے باعث ملاقات میں تاخیر ہوئی۔”

چوہدری نثار نے وزیراعظم کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عزت افزائی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی یہ گزشتہ 8 برس کے دوران دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل گزشتہ برس بھی دونوں کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، جو سات سال کے وقفے کے بعد ممکن ہوئی تھی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!