اسلام آباد — ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی قیادت میں بڑی تبدیلی، پراگ جین نئے سربراہ مقرر
ملاقات کے دوران ڈپٹی میئر نے صدرِ مملکت کو کے ایم سی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور محنت کی جائے اور بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو عملی شکل دی جائے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھرپور کامیابی سے نوازا، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس اعتماد پر پورا اتریں۔
ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے صدر مملکت کو کراچی بالخصوص ملیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔
صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ کراچی میں عوامی مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد مزید مستحکم ہو۔