بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی قیادت میں بڑی تبدیلی، پراگ جین نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی — نریندر مودی حکومت نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ (ریسرچ اینڈ انالیسز ونگ) کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے پراگ جین کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ روی سنہا کی جگہ لیں گے، جن کی مدت مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی گئی۔

ملیر پولیس نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی موبائلز کی مرمت مکمل کر کے تھانوں کے حوالے کر دیں

ذرائع کے مطابق، اس تبدیلی کو بھارتی حکومت کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں۔ روی سنہا کے دور میں را کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، اور بعض تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی مودی حکومت کی جانب سے ’’چہرہ بچاؤ‘‘ کی ایک کوشش ہے۔

پراگ جین کا پس منظر پاکستان پر مرکوز خفیہ آپریشنز سے جڑا رہا ہے، اور ان کی تعیناتی کو خطے میں بھارت کی سیکیورٹی پالیسی میں نئی سمت کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں بھارت کی خفیہ حکمت عملی اب عالمی ایجنڈے سے ہٹ کر زیادہ تر علاقائی مفادات پر مرکوز ہونے جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ را کی نئی قیادت بھارتی حکومت کے لیے سیاسی طور پر بھی اہم ہے، کیونکہ حالیہ واقعات میں را کی مبینہ ناکامی کے بعد حکومت کو اندرونی دباؤ کا سامنا تھا۔ پراگ جین کی تقرری نہ صرف اس دباؤ کو کم کرنے کی کوشش ہے بلکہ پاکستان کے خلاف جارحانہ خفیہ حکمت عملی کو مزید منظم بنانے کی طرف اشارہ بھی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی قیادت میں بڑی تبدیلی، پراگ جین نئے سربراہ مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!