ڈی جی ایف آئی اے کی آئی جی سندھ سے ملاقات، انٹرپول اور بیرون ملک ملزمان کی گرفتاری پر مشترکہ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (ترجمان ایف آئی اے) — ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) رفعت مختار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور مشترکہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بلال کالونی میں ڈکیتیوں میں ملوث ‘فیصل چنگاری گینگ’ بیوی سمیت گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے دوران انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے اس حوالے سے سندھ پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید برآں، افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز اور باہمی اشتراک پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پی آر نمبر: 493/2025

WhatsApp Image 2025 06 29 at 7.29.37 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی ایف آئی اے کی آئی جی سندھ سے ملاقات، انٹرپول اور بیرون ملک ملزمان کی گرفتاری پر مشترکہ تعاون پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!