کراچی: تیونس کی سندا ایاری کو سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا، خودکشی کی کوشش کے بعد وطن واپسی کے اقدامات جاری

کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے لیاری کے نوجوان محمد عامر سے محبت کا رشتہ قائم کرنے والی تیونس کی 19 سالہ لڑکی سندا ایاری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شادی کے بعد ابتدائی طور پر خوشگوار تعلقات کے بعد میاں بیوی میں تلخیاں بڑھ گئیں اور سات ماہ کے اندر ہی عامر نے اسے طلاق دے دی۔

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز، اسرائیلی حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

سندا ایاری کا تعلق تیونس کے شہر سے تھا اور ان کی ملاقات محمد عامر سے سوشل میڈیا پر ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جس کے لیے سندا نے پاکستانی ویزا حاصل کیا اور 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچیں۔ تاہم، شادی کے کچھ عرصے بعد معمولی باتوں پر جھگڑے شروع ہوئے اور اس کے نتیجے میں عامر نے سندا کو طلاق دے کر ایک ریسٹورنٹ میں چھوڑ دیا۔

طلاق کے بعد، سندا ایاری کا پاکستان میں قیام مشکل ہوگیا کیونکہ اس کا 90 روزہ ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا تھا۔ وطن واپس جانے کا کوئی راستہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور لیاری میں خودکشی کی کوشش بھی کی۔

لیاری کی ویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندا کو تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جس کے بعد اسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، سندا نے کسی قسم کے تشدد یا زیادتی کی شکایت نہیں کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر سندا کو سفارتی عملے کے حوالے کیا گیا اور تیونس کے سفارتخانے کی معاونت سے اس کی وطن واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: تیونس کی سندا ایاری کو سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا، خودکشی کی کوشش کے بعد وطن واپسی کے اقدامات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!