شیرشاہ پراچہ چوک پر ٹھیلے پتھاروں کے خلاف پولیس کارروائی، 7 افراد گرفتار

کراچی (رپورٹ: نمائندہ اعلان نیوز) — ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ بی پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر شیرشاہ پراچہ چوک، سائیٹ ایریا میں مین روڈ پر رکاوٹیں ڈالنے والے ٹھیلے اور پتھارے دار افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گلشن معمار افغان کیمپ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 افراد گرفتار و ڈیپورٹ

پولیس کے مطابق، گرفتار افراد مین روڈ پر ٹھیلے لگا کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رہے تھے جس سے عوام الناس اور پبلک ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر سجاد خان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں پولیس پارٹی نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت علاقے کو کلیئر کرایا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل کے طور پر ہوئی:

  1. اسحاق اقبال

  2. جاوید

  3. محمد عمر

  4. عطاء اللہ

  5. محمد اعجاز

  6. محمد طارق

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹھیلے، پتھاروں کا سامان، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 204/2025 بجرم دفعہ 341 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ سائیٹ بی میں درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی گزرگاہوں پر قبضے یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شیرشاہ پراچہ چوک پر ٹھیلے پتھاروں کے خلاف پولیس کارروائی، 7 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!