ISPR سمر کیمپ 2025: علی فرید خواجہ کا طلبہ سے انٹرپرینیورشپ اور آئی ٹی پر خصوصی خطاب

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام جاری سمر کیمپ 2025 میں آج ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف کاروباری شخصیت اور CEO کے ٹریڈ (K Trade) علی فرید خواجہ نے طلبہ سے خطاب کیا۔ اس سمر کیمپ میں ملک بھر سے 2000 سے زائد اسکول اور کالج کے طلبہ شریک ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں مسعود اے خان کو خراجِ تحسین، لائیو پینٹنگ کے مظاہرے نے شرکاء کے دل جیت لیے

علی فرید خواجہ نے نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ کی اہمیت اور پاکستان میں کاروباری مواقع سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر ڈالنے کے لیے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے شعبے میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا سکیں۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں اور قومی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

واضح رہے کہ ISPR سمر کیمپ 2025 کے دوران مختلف نامور شخصیات طلبہ کی رہنمائی کر رہی ہیں جبکہ مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ISPR سمر کیمپ 2025: علی فرید خواجہ کا طلبہ سے انٹرپرینیورشپ اور آئی ٹی پر خصوصی خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!