سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: نیب انکوائری کی ہدایت کالعدم، انسانی بنیادوں پر پیرول کا اختیار حکومت سندھ کا قرار

کراچی (نمائندہ خصوصی) — سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے ڈی جی نیب کو سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کے خلاف انکوائری کی ہدایت کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس قسم کی ہدایت قانونی دائرہ اختیار سے باہر اور انتظامی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار، متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف

عدالت نے اپنے فیصلے میں قیدی عمران احمد شیخ کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رول نمبر 916(2)(d) کے تحت کسی قیدی کو انسانی بنیادوں پر مختصر مدتی پیرول دینا حکومت سندھ کا انتظامی اختیار ہے، جس میں عدلیہ کا کوئی کردار نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شادی یا جنازے جیسی ذاتی نوعیت کی تقریبات میں شرکت کے لیے پیرول دینا انسانی ہمدردی کے اصولوں کے عین مطابق ہے، اور کسی زیر سماعت قیدی کو ان تقاریب میں شرکت سے روکنا غیر انسانی اور غیر ضروری سختی کے مترادف ہے۔

عدالت نے حکومت سندھ کو ہدایت دی کہ انسانی بنیادوں پر پیرول دینے کے اختیارات نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیے جائیں۔ عدالت نے فیصلے کی مصدقہ کاپی چیف سیکریٹری سندھ اور احتساب عدالت نمبر ایک حیدرآباد کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔

WhatsApp Image 2025 06 26 at 7.43.09 PM

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!