کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار، متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (تشکر نیوز) — تھانہ کورنگی کی حدود میں پولیس پوسٹ غریب نواز کے انچارج اور عملے نے سیکٹر E/33 لنک روڈ پر دورانِ گشت دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا ساتھی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

سندھ پولیس اسپتالوں میں او پی ڈی اور لیبارٹری سہولیات اپگریڈ کرنے کا فیصلہ، محکمہ صحت سے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کی سفارش

ہلاک ملزم کی شناخت وقار علی ولد رحیم داد جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت تاج محمد ولد رزاق شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

وقار علی متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہا اور مختلف تھانوں میں اس کے خلاف مقدمات درج تھے، جن میں ڈکیتی، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ وقار علی دفاع، عوامی کالونی، قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں جرائم کی پاداش میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا تھا اور جیل کاٹ چکا تھا۔

پولیس نے واقعے کی ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار، متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!